کراچی: سمندری طوفان اسنیٰ کے زیر اثر کراچی میں بارش میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے سبب مختلف علاقوں میں درخت بھی گر گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں نوجوان پر درخت گرگیا، حادثے کے نتیجے میں 24 سالہ سعد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق درخت تلے دب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی دیربالا میں پاتراک کے قریب میدان میں مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
مکان پر تودہ کرنے سے دب کر جاں بحق ہونے والے 12 فراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مٹی کا تودہ محمد علی نامی شخص کے گھر پر گرا۔
عراق میں پھنسے 350 پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے
پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، 9 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ رات بارش اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔