12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آرمی چیف کی تاریخی گرینڈ جرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین کا اظہار خیال

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاریخی گرینڈ جرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین وعلاقائی معززین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ہمارے بہت سے تحفظات دور کیے اور مطمئن کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاریخی گرینڈجرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین وعلاقائی معززین نے اظہار خیال کیا۔

قبائلی عمائدین نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نےہمارےدلوں کی بات کی ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نےہمارےعلاقےمیں امن اور ترقی کی بات کی۔

- Advertisement -

عمائدین کا کہنا تھا کہ کے پی کے اور ضلع خیبر میں 80 فیصد ترقیاتی منصوبوں کاآغاز پاک فوج نےکیا، چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنی آمد پر ہر علاقے میں جرگہ بلانےکی بہت خوش آئند بات کی۔

عوام نے کہا کہ آرمی چیف نےقبائلی عوام کی ترقی وخوشحالی کوملک کیلئےناگزیرقراردیا اور قبائلی عمائدین کیساتھ تعلیم، روزگار اور باقی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

علاقائی معززین کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین پاک فوج کے ساتھ ہے، آرمی چیف نے ہمارے بہت سے تحفظات دور کیے اور ہمیں مطمئن کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست کوچیلنج کرنےوالےعناصرکےخلاف عوام پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں