تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قاسم سلیمانی کی موت: ٹرمپ کی ایران کو پھر مذاکرات کی دعوت

واشگنٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے جرنیل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، تنازعات اور حالات کے باوجود ایران سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

ایرانی جرنیل قاسم کی بغداد میں ہلاکت کے بعد ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکا کا جھنڈا ٹویٹ کیا، اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر نے کہا کہ ’ایران ہم سے جنگ کبھی نہیں جیت سکتا اور نہ ہی اُس کے لیے مذاکرات کے دروازے بند کیے‘۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’قاسم سلیمانی نے امریکی فوج کے ایکشن کے بعد ہمارے ہزاروں شہریوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وہ مستقبل کے لیے پلاننگ بنا رہا تھا‘۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کی اجازت دی جس کے بعد ان کی گاڑی کو عراق کے دارالحکومت بغداد ائیرپورٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ‘عراقی عوام جنرل سلیمانی کی موت پرخوشیاں منارہے ہیں’

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’قاسم بلواسطہ یا بلاواسطہ ہزاروں افراد کے قتل میں ملوث ہیں، ایرانی عراق میں ہونے والے مظاہروں نے ایران اور اُس کے نظریے کو مسترد کردیا‘۔

قبل ازیں ایرانی صدر اور سپریم کمانڈر حسن روحانی نے امریکا کو واضح کیا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، اُن کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -