منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے لیے رشوت کے دروازے کھول دیے، حکم نامے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کے لیے رشوت کے دروازے کھولنے والے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو دیگر ممالک میں ٹھیکے لینے کے لیے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے کھول دیے۔

صدر ٹرمپ نے جس حکم نامے پر دستخط کیے ہیں اس میں اٹارنی جنرل پام بوندی کو حکم دیا گیا ہے کہ نئے رہنما اصول جاری ہونے تک وہ 1934 کے قانون پر عمل روک دیں۔

صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اینٹی کرپشن اقدامات امریکا کے لیے تباہی تھے، کیوں کہ قانون کی خلاف ورزی کیے بغیر ان اقدامات کی وجہ سے بیرونی ملک کوئی معاہدہ عملی طور پر کرنا بہت ہی زیادہ مشکل ہو گیا تھا۔

ٹرمپ کے حکم نامے کی بدولت اب غیر ملکیوں کو رشوت دینے میں ملوث اہلکار امریکی محکمہ انصاف کی کارروائی سے محفوظ ہو جائیں گے۔

تجارتی جنگ، ٹرمپ نے ایلومینم اور اسٹیل کی درآمدات پر بھی ٹیرف بڑھا دیا

واضح رہے کہ امریکی صدر نے نہ صرف خطے میں تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے، بلکہ مختلف حوالوں سے دیگر ممالک کو تواتر کے ساتھ دھمکیاں دینے لگے ہیں، انھوں نے اردن اور مصر کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول نہ کیا تو ان کی امداد بند کر دی جائے گی۔

ٹرمپ نے گزشتہ روز اسٹیل اور ایلومینم پر بھی 25 فی صد درآمدی ڈیوٹی عائد کر دی ہے، اور دھمکی دی کہ امریکی برآمدات پر جو ملک ٹیرف لگائے گا، اس پر جوابی ٹیرف لگا دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں