تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ٹرمپ نے مشی گن اور نیوادا صوبے کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے بعد اب مشی گن اور نیوادا صوبوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میل میں بیلٹ درخواست بھیجنا بہت خطرناک چیز ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ای میل کے ذریعے ووٹنگ کی منصوبہ بندی کے معاملے پر مشی گن اور نیوادا صوبوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پنے پیغام میں کہا ہے کہ مشی گن لاکھوں لوگوں کے لئے غیر قانونی طریقے سے خالی بیلٹ ایپلی کیشن بھیج رہا ہے اور نیوادا میل بیلٹ درخواستوں کے ذریعہ غیر قانونی ووٹ بھیج کر بڑے پیمانے پر ووٹنگ کی دھوکہ دہی کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میل میں بیلٹ درخواست بھیجنا بہت خطرناک چیز ہے، یہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا معاملہ ہے۔

دوسری جانب مشی گن کی وزیر خارجہ جوسلن بینسن نے ٹرمپ کے الزامات کو غلط قرار دیا اور ٹویٹ کرکے کہا کہ مشی گن کے ہر شہری نے میل کے ذریعے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے منگل کو کہا تھا کہ عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) سے بچاؤ کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں کو ووٹنگ کے لئے میل درخواستیں بھیجی جا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -