تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹرمپ کے حامیوں کا اب کیا پلان ہے؟ روس نے بتادیا

ماسکو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اب روس کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، اس بات کا نکشاف روسی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان پیغامات میں امریکی صدر کے حامیوں نے روسی شہریت کیسے حاصل کی جائے اس بارے میں معلومات طلب کی گئیں ہیں۔

زاخارووا کے مطابق ایسے پیغامات ان لوگوں کی طرف سے آرہے ہیں جنہوں نے ریپبلکن پارٹی کی حمایت کی ہے اور جو اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے اب امریکی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ ظلم و ستم سے خوفزدہ ہیں۔

یاد رہے کہ واشنگٹن میں صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔ مشتعل ہجوم کی امریکی کیپیٹل ہل عمارت کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران ڈرمپ کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیے تھے اور جائے واردات سے کچھ ہتھیار بھی ضبط کیے۔ اس واقعے کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کو غداری قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -