تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹرمپ کا دورہ بھارت : کچی بستی کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری

احمد آباد : بھارت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں ٹرمپ کے راستے میں پڑنے والی ایک کچی بستی کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسی ماہ 24سے 25فروری تک بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے، اس موقع پر وہ دہلی اور گجرات جائیں گے، اس حوالے سے احمد آباد میں ٹرمپ کے قافلے کے راستے میں پڑنے والی ایک کچی بستی کو چھپانے کے لیے ایک دیوار بنائی جا رہی ہے جس کی وہاں کے رہائشی مخالفت کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ موٹیرا اسٹیڈیم کے پاس بنی جھگیوں میں رہنے والے45خاندانوں کو بے دخلی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد جھگیاں خالی کردیں۔

ہیوسٹن میں ہاوی ڈی مودی کی طرز پر احمد آباد میں کیم چھو ٹرمپ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے امریکی صدر انڈین عوام سے خطاب کریں گے اور اس دوران مودی بھی ہمراہ ہوں گے۔

اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت غریبی چھپانا چاہتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو کچی بستی نہیں دکھانا چاہتی۔ اگر حکومت کو دقت ہے تو وہ پکے مکان کیوں نہیں تعمیر کرا دیتی۔

بستی کی رہائشی کملابین نے کہا کہ دو تین روز سے کام چل رہا ہے۔، اس دیوار کے بننے سے ہوا پانی بند ہوجائے گا نہ سیوریج کا انتظام ہے اور نہ ہی بجلی اور پانی۔ اندھیرے میں گزارا کرنا پڑتا ہے۔

Comments

- Advertisement -