تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سائنس سے تصدیق شدہ طریقوں کو آزمائیں اور وزن کم کریں

لوگوں کے لیے وزن کم کرنا کافی جان جوکھوں کا کام ہو سکتا ہے، لیکن اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو اس مسئلے کا حل بھی موجود ہے، دنیا کی ایک بڑی آبادی موٹاپے کا شکار ہے اور وہ اس سے نجات کے لیے مختلف جتن بھی کرتی نظر آتی ہے

یہاں آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کے کچھ ایسے طریقے بیان بتائیں گے جن کی تصدیق سائنس سے کی جا چکی ہے اور یقیناً اس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں  سنا ہوگا۔

غذا کو زیادہ چبا کر کھائیں

اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کے جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق غذا کو چبا کر کھانا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اس تحقیق میں شامل شرکاء نے غذا کو زیادہ چباکر کھانے میں جتنا وقت صرف کیا اس طرح ان کے کھانے کی مقدار میں واضح کمی دیکھی گئی۔

محققین نے اس کے بارے میں ااگاہی نہین لیکن یہ ایک نظریہ ضرور ہے کہ زیادہ چبانے سے لوگ بہت زیادہ آہستہ کھاتے ہیں اس طرح وہ کم غذا لیتے ہیں۔

کاربو ہائیڈریٹ کا زیادہ استعمال کریں

ایک مفروضہ ہے کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ جسم کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے تاہم ایسا نہیں ہے۔ آپ کے جسم کو کاربو ہائیڈریٹ کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر اس کی مقدار میں اضافہ ہوجائے تو اس سے بھی وزن بڑھ سکتا ہے۔

تھوڑی سی چاکلیٹ کھائیں

یہ  بات درست ہے کہ چاکلیٹ کے شوقین افراد اتنی آسانی سے وزن کم نہیں کر سکتے کیونکہ چاکلیٹ میں موجود کیلوریز اور مٹھاس آپ کا وزن بڑھاتی ہے۔ تاہم ایک تحقیق کے مطابق چاکلیٹ  کی قلیل مقدار بھوک کو کم کر سکتی ہے اس طرح آپ کھانا کم مقدار میں کھائیں گے۔

کھانے کے بغیر ورزش کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا ورک آؤٹ طویل وقت اور زیادہ مشقت طلب ہے تو اس سے پہلے پروٹین سے بھرپور غذا لینا ضروری ہے۔ لیکن ورزش سے کتنا پہلے اور کتنی مقدار میں غذا لی جائے یا زیادہ توجہ دینے والی والی بات ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف اسپورٹ نیوٹریشن اینڈ ایکسرسائز میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق  آپ جو پروٹین کھاتے ہیں وہ 1 گرام فی گھنٹہ سے 10 گرام فی گھنٹہ کے درمیانی وقت میں کبھی بھی ہضم ہوتی ہے۔ لہذا، اگر آپ کا کھانا 25 گرام پروٹین پر مشتمل ہے، تو وہ کھانا آپ کے سسٹم میں کم از کم 25 گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، نیند کے پیٹرن اور ہائیڈریشن کی سطح بھی وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لہذا، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اچھی طرح سے آرام کر رہے ہیں اور کافی مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانا اس وقت کھائیں جب بھوک محسوس ہو۔

پھلوں کو سونگھیں

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ تازہ کیلے، سبز سیب اور ناشپاتی کو سونگھنا بھوک اور میٹھے کی طلب کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پھلوں کی خوشبو ہو سکتی ہے، جو آپ کو لاشعوری طور پر صحت مند اور بہتر انتخاب کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -