اشتہار

تعاون چاہیے خیرات نہیں، تیونس کے صدر کا دوٹوک جواب

اشتہار

حیرت انگیز

تیونس نے یورپی یونین کی امداد کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہمیں تعاون چاہیے کسی کا احسان یا خیرات نہیں۔

تونس کے صدر قیس سعید کے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں بجٹ سپورٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جنگ کے حوالے سے اعلان کردہ امداد کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ہم تعاون قبول کرتے ہیں، احسان یا خیرات نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں قیس سعید نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے اعلان کردہ 135 ملین ڈالر امدادی رقم کو مسترد کرتے ہیں، ہمارا ملک اور ہمارے عوام ہمدردی نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر یہ احترام کے بغیر ہے تو اسے قبول نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جولائی میں دستخط کیے گئے معاہدے میں تیونس کو ایک ارب یورو کی بڑی امداد شامل ہے، یہ امداد اس کی معاشی مدد اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہے۔

یاد رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ جمعہ کو تیونس کو 127 ملین یورو (135 ملین ڈالر کی) مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ریاستی بجٹ کے لئے 60 ملین یورو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیر قانونی امیگریشن کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک امدادی پیکیج میں 67 ملین یورو مالیت کی رقم شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں