تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی اور امریکا میں شدید زلزلہ

واشنگٹن / استنبول: امریکا میں واقع جزیرے میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ترکی میں بھی زمین لرزنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (زلزلہ پیما مرکز) کے مطابق امریکا میں واقع جزیرے پورٹو ریکو میں ہفتے کی صبح 6.0 شدید کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے بلند عمارتیں اور شاہراؤں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

اسی طرح ترکی کے شہر استنبول میں بھی 4.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 63 کلومیٹر دور مغربی علاقہ تھا۔ یورپین مرکز کے مطابق ترکی میں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 38 منٹ پر آیا۔

دونوں ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر کھلے میدانوں کی طرف نکل گئے۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پورٹو ریکو میں آفٹر شاکس آئے جس کا مرکز 12 کلومیٹر دور کیریبین سمندر تھا۔

رپورٹ کے مطابق جزیرے پر گزشتہ روز بھی 5.2 شدت زلزلے کے جٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے بعد مقامی حکومتوں نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی تھیں۔

Comments

- Advertisement -