تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی کی اچانک سفری پابندیاں، درجنوں‌ پاکستانی استنبول ایئرپورٹ پر پھنس گئے

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے متعدد ممالک پر عائد کی جانے والی اچانک سفری پابندیوں کی وجہ سے متعدد پاکستانی استنبول میں پھنس گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ترکی کی جانب سے متعدد ممالک پر عائد کی جانے والی پابندیوں اور قواعد و ضوابط پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط کے مطابق پاکستان سے ترکی جانے والے مسافروں پر 14 روز قرنطینہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ترکی نے نئے قواعدکا اعلان آج کیا، اس فیصلے سے قبل متعدد پاکستانیوں نے ترکی کا سفر کیا، جو اب استنبول میں پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ انقرہ کے فیصلے پر ترک حکام سے رابطے میں ہے اور استنبول میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی کوشش کررہا ہے، سفار تخانےکی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے کے بعد ترک حکام نے پاکستانیوں کو ایک دن کا استثنیٰ بھی دیا۔

مزید پڑھیں: نئی سفری ہدایات جاری، آج سے ہی عمل درآمد شروع، قرنطینہ سے متعلق بڑا فیصلہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ترکی جانے والے پاکستانی شہریوں کے ہوائی اڈے پر ہی کرونا ٹیسٹ ہوئے تھے، جس کی رپورٹ منفی آنے پر  انہیں ترکی میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ اور استنبول میں قائم قونصل خانے کے حکام ترکی پہنچنے والے ہم وطنوں سے مکمل رابطےمیں ہیں، سفارتی مشن پاکستانیوں پر ترک فیصلےکے اثرات کم سےکم کرنےکیلئےکوشاں ہے جبکہ سفارت کار ہم وطنوں کی مدد کےلیے استنبول کے ہوائی اڈے پر بھی موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -