تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیفا ورلڈ کپ: قطر کی درخواست پر ترکی کا اہم فیصلہ

انقرہ: قطر کی جانب سے فیفا ورلڈکپ کی سیکورٹی سے متعلق ترک پارلیمنٹ نے اہم ترین فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سیکورٹی میں مدد فراہم کرنے کیلئے قطر میں فوج بھیجنے سے متعلق ایک تحریک کی منظوری دے دی ہے۔

ترک پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قطر کی درخواست پر ہفتے کے روز پارلیمنٹ میں ایک تحریک پیش کی گئی تھی کہ نومبر میں ہونیوالے فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کی خاطر قطر میں چھ ماہ کیلئے ترک فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحتی شعبے میں سعودی عرب نے تاریخ رقم کردی

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد مختلف خطرات خصوصا دہشتگردی کیخلاف ضروری اقدامات کرنا ہے ، یہ خطرات ایونٹ کی سیکورٹی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے علاوہ پاکستان ، امریکا، فرانس، برطانیہ اور اٹلی بھی قطر میں ہونیوالے ورلڈ کپ کے دوران سیکورٹی معاونت فراہم کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے فیفا فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف قطر کوسیکورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -