اشتہار

ترکیہ کو جلد دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرلیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملک کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرلیں گے۔

ترکیہ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ملک کی دفاعی برآمدات رواں سال چار بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں آئندہ سال تیل کی پیداوار کو ایک لاکھ بیرل یومیہ تک لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں دفاعی کمپنیوں کی تعداد 56 سے بڑھ کر 1600 تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کا الیکٹرک گاڑیوں کا پروجیکٹ کامیابی سے جاری ہے آئندہ چند ماہ میں ملکی سطح پر بنی الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر آجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی بحرانوں پر پانے والا ہی نہیں بلکہ بحرانوں کو اپنے حق میں بدلنے والے ملک کی حیثیت ‏‏اختیار کر چکا ہے، ہم برآمد شدہ مصنوعات میں 75 اقسام تک رسائی حاصل کر چکے ہیں جو کہ ‏‏جمہوریہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدی اقسام کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل استنبول میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر اردوان نے سال 2021 میں ‏غیرملکی ‏تجارت کے اعداد و شمار پیش کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی 2021 میں برآمدات 225.36 بلین ڈالر رہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں ‏‏‏32.9 فیصد اضافہ ہوا جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ غیرملکی تجارت کا حجم 2002 میں صرف 87.6 بلین ڈالر تھا جو 2021 ‏‏میں بڑھ کر 469.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں