تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکی نے اپنی کورونا ویکسین تیار کر لی

ترکی میں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مقامی طور پر تیار کی گئی ویکسین "ترکو ‏ویک” کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکو ویک کے تمام تجربات کامیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس کے استعمال ‏کی اجازت دی گئی ہے۔

ویکسین ترکی کی ایرجیئس یونیورسٹی میں بنائی گئی ہے اور تجزیے کے بعد اسے مارکیٹ میں لایا ‏گیا ہے۔ ویکسین کمرشل استعمال کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ویکسین کی تیاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ‏ہے کہ اسے دیگر ممالک کو عطیہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ویکسین پوری انسانیت کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہوگی۔‏

Comments

- Advertisement -