تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

الگ سال میں‌ پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی

کیلی فورنیا: امریکا میں سال 2017 کے اختتامی مراحل میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی کہ دونوں کے درمیان منٹوں کا فرق سالوں کا فرق قرار پایا۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش میں منٹوں کا وقت ہوتا ہے تاہم امریکا کے شہر کیلی فورنیا میں سال 2017 کے اختتام پر جڑواں بچوں کی پیدائش اس طریقے سے ہوئی کہ دونوں کی پیدائش کے حساب سے منٹوں اور سالوں کا فرق آگیا۔

ماریہ فلورز نامی خاتون کو طبیعت خراب ہونے کے بعد 31 دسمبر کی رات اسپتال پہنچایا گیا، ڈاکٹر نے مریضہ کی حالت دیکھتے ہوئے فوری طور پر آپریشن کرنے کا اعلان کیا۔

خاتون کو آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا جہاں اُن کے پہلے بچے کی پیدائش 31 دسمبر 2017 کی رات 11 بج کر 58 منٹ پر جبکہ دوسرے کی پیدائش یکم جنوری 2018 کو 12 بج کر 16 منٹ پر ہوئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بہن بھائیوں کی منفرد پیدائش پر والدین کو 3 ہزار ڈالر کا تحفہ دیا اور اُن کی تصاویر بنا کر یادگار کے طور پر بھی لگائیں۔

والدین کو جب ڈاکٹرز نے یہ حیران کن بات بتائی تو وہ خود حیران رہ گئے کیونکہ کسی نے اس بات پر غور نہیں کیا تھا، والد کے مطابق 2017 میں بیٹے جبکہ 2018 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

والدہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام مرحلہ احسن طریقے سے انجام پایا جس پر میں اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کی مشکور ہوں مگر ایک چھوٹی سی پریشانی یہ ہے کہ ہم ان کی سالگرہ کی تقریب کس طرح منائیں گے؟‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -