تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا دعویٰ امریکی خاتون کو مہنگا پڑگیا

واشنگٹن : امریکا میں خاتون نے کرونا کی وبا میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سپر مارکیٹ میں کھانس دیا جس کی وجہ سے اسٹور کا 35 ہزار ڈالر مالیت کا سامان ضائع کرنا پڑا، پولیس خاتون کو گرفتار کرکے دہشتگردانہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی موذی وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد بیمار ہوچکے ہیں۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک خاتون نے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرکے اسٹور سے شراب کے 12 پیکٹ چرالیے اور سامان پر کھانس دیا جس کے باعث اسٹور انتظامیہ کو وہ سامان پھینکا پڑگیا۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون مارگریٹ کرکو کو جمعرات کے روز سپر مارکیٹ میں گھس کر دہشت گردانہ دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خاتون گرفتاری سے ایک روز قبل گریٹی نامی مصروف سپر مارکیٹ میں داخل ہوئی اور کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہے لہذا کوئی اس کے قریب نہ آئے۔ خاتون نے شراب کے پیکٹ اٹھائے باہر نکل گئی۔

خاتون کے جانے کے بعد اسٹور انتظامیہ نے کچھ بیکری کی تازہ تیار کردہ اشیا سمیت 35 ہزار ڈالر مالیت سامان ضائع کیا تاکہ کوئی اور بیمار نہ ہوجائے۔

اسٹور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی خاتون مذاق کررہی ہے ہم کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے تھے۔

خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے باعث 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 2400 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ٍ

Comments

- Advertisement -