تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ری ٹویٹ کے حوالے سے نئی پابندی عائد

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین پر نئی عارضی پابندی عائد کردی۔

ٹویٹر کے ترجمان نے تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے بعد صارفین کسی بھی ٹویٹ کو پہلے کی طرح ری ٹویٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ اُن کے سامنے Quote کا آپشن آجائے گا۔

جب صارف کسی بھی ٹویٹ کو  ری ٹویٹ کرنے کے لیے بٹن دبائے گا تو وہ ڈائریکٹ نہیں ہوگا بلکہ اُسے Quote کرنا ہوگا۔ صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ ٹویٹ کے ساتھ اپنا تبصرہ لکھے یا پھر اُسے ایسے ہی خالی جانے دے۔

اس تبدیلی کے بعد جس ٹویٹ کو خالی شیئر کیا جائے گا وہ ری ٹویٹ میں شمار ہوگا جبکہ جس پر صارف کوئی تبصرہ کرے گا اُسے Quote ٹویٹ میں شمار کیا جائے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے۔ انتظامیہ نے اس بات سے آگاہ نہیں کیا کہ یہ سہولت مستقل بنیادوں پر کب متعارف کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کا نیا فیچر، ری ٹویٹ سے قبل آئے گا اہم پیغام

واضح رہے کہ ٹویٹر نے 27 ستمبر کو غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، آج ہونے والی تبدیلی بھی اُسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔

ٹویٹرکے ترجمان کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ غیر معیاری مواد کی روک تھام کے حوالےسے کمپنی نے رواں سال فیچر پر کام شروع کیا جس کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو یہ بتانا ہے کہ وہ کوئی بھی مضمون یا ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے سے پہلے اسے ضرور پڑھ لیں۔

ٹویٹر نے بتایا تھا کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یاد دہانی کروانا ہے کہ وہ غیر مصدقہ مواد شیئر نہ کریں تاکہ جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ فیچر کو اب مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر صارفین کے لیے قواعد مزید سخت

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیچر کی آزمائش پانچ ماہ قبل چند ممالک میں شروع کی گئی جس کے بعد یہ دیکھا گیا کہ چالیس فیصد سے زائد صارفین نے پیغام سامنے آنے کے بعد مضمون کو پڑھا اور پھر اسے شیئر کیا جبکہ 33 فیصد ایسے تھے جنہوں نے پہلے آرٹیکل پڑھا اور بقیہ نے ایسے ہی اسے آگے بڑھا دیا۔

Comments

- Advertisement -