تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ٹویٹر صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت

کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز میں منفرد حیثیت رکھنے والی کمپنی ٹویٹر کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے آئے روز نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔

ٹویٹر نے دو ماہ قبل اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو رومز بنانے کی سہولت متعارف کرائی، جو پہلے آئی او ایس پھر آئی فون صارفین کے لیے پیش کی گئی۔

اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے، جس میں اسپیس بنانے والا ہوسٹ جبکہ 8 افراد اجازت کے بعد بیک وقت مائیک استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیس بک بھی ٹویٹر کے نقش قدم پر

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر پر دو بڑی تبدیلیوں کا امکان

ٹویٹر کا اسپس کا تجربہ اس قدر کامیاب رہا کہ چند دنوں میں اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں لاتعداد اضافہ ہوا جس کے بعد کمپنی نے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے اسپیس بنانے والوں کو رقم دینے کا اعلان بھی کیا۔

اب ٹویٹر نے اسپیس بنانے اور استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرائی، جس کے تحت وہ آڈیو روم کو اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت پر شیڈول کرسکتے ہیں۔ میزبان (ہوسٹ) کو اس اسپیس کا عنوان اور تفصیلات (ڈسکرپشن) تبدیل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -