ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

16 سالہ طالبعلم کے قتل میں ملوث2 ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں 16 سالہ طالبعلم دین محمد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں 16 سالہ طالبعلم دین محمد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

موچکو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت پر انہوں نے طالبعلم کو گولی مار کر قتل کیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم بلال اور اکبر کو مقتول کے دوست اور عینی شاہد یاسین نے بھی شناخت کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شیر شاہ کے علاقے میں میٹرک کے طالبعلم دین محمد کو ڈاکوؤں نے اس وقت گولی مار دی تھی جب وہ کباڑ پر نوکری کرنے کے بعد واپس گھر جارہا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 16 سالہ طالب علم قتل

ملزمان ڈکیتی میں مزاحمت پر طالبعلم کو پیٹ میں گولی مار کر فرار ہوگئے تھے جب کہ زخمی طالبعلم دین محمد دو دن اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد چل بسا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں