تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یمنی حوثیوں نے 2 مغوی امریکی شہری رہا کردئیے

واشنگٹن/صنعا : یمن کے حوثی جنگجووں نے اغوا کیے گئے دو امریکی شہریوں کو رہا کردیا، امریکی شہریوں کی رہائی 240حوثی جنگجووں کے بدلے ممکن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی جنگجووں کی جانب سے تین امریکی شہریوں کو اغوا کر رکھا تھا جنہیں عمان اور سعودی عرب کی مدد سے رہا کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یمنی حوثیوں نے دو امریکی شہریوں سندرا لولی اور میکائیل گدا کو رہا کیا ہے جبکہ تیسرے شہری بلال فطین کی باقیات دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہریوں کی رہائی کے بدلے عمان فضائیہ کے دو طیاروں میں 240 حوثی قیدیوں کو یمنی دارالحکومت پہنچایا گیا ہے، جنہیں عمانی فورسز نے عمان سے گرفتار کیا تھا۔

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ اوبرائن نے قیدیوں کے تبادلے میں اہم کردار ادا کرنے پر ریاست عمان اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ یمنی حکومت اور حوثیوں جنگجووں کے درمیان ایک ماہ کے دوران 1 ہزار قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -