بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سمن آباد کراچی سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر واپس پہنچ گئے، بچوں کا کہنا ہے اغوا کار انہیں حیدرآباد لے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تھانہ سمن آباد کی حدود سے اغوا ہونے والے دونوں بچے گھر پہنچ گئے، بچے نے بتایا کہ چاراغوا کار تھے، وہ ہمیں حیدرآباد لے گئے تھے پھر اغوا کاروں نے ناگن چورنگی تک چھوڑا اور ہم رکشہ کرکے گھر پہنچے۔

ایس ایس پی سینٹرل آفس میں دونوں بچوں اور پولیس افسران کے ساتھ ہیں، پولیس کا کہنا ہے ملزمان دونوں بھائیوں کو اسکول وین سے اتارکر لے گئے تھے، وین ڈرائیور اور رشتہ داروں نے بتایا بچوں کو اغوا کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل والد کی مدعیت میں بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ دونوں بچے ڈرائیور کے ہمراہ گلشن چورنگی اسکول جارہے تھے کہ دو نامعلوم افراد کی وین کو روکا اور 9 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ ابراہیم کو اتار کر لے گئے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ اغوا کاروں کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان بھی مانگا گیا۔

اس کیس میں ابھی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں