اشتہار

لندن کی شاہراہ پر خوفناک حادثہ : 8 گاڑیاں ٹکرا کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : بکنگھم شائر کے علاقے ہائی ویکمب میں ایم40کے جنکشن6پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ کے وقت شاہراہ پر موجود گاڑیاں اس قدر تیز رفتاری میں تھیں کہ آپس میں 8 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

ٹیمزویلی پولیس کے مطابق حادثے میں 12افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں60اور70سال ہیں۔

- Advertisement -

حادثے کے2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے موٹروے بند کردی اور عینی شاہدین سے تحقیقیات میں مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حادثہ اتوار کی صبح 8.15 بجے برفانی صورتحال کے باعث میں پیش آیا، ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کے رشتہ داروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موسم کی صورتحال انتہائی سرد اور خراب ہونے کے باوجود یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں