تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خودکار الیکٹرک کار حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

واشنگٹن : خودکار طریقے سے چلنے والی الیکٹرک کار ٹسیلا درخت سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو مسافر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی ایک خودکار گاڑی امریکا میں گزشتہ روز خوفناک حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں مسافر ہلاک ہوگئے۔

امریکی حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑی خود کار موڈ پر چل رہی تھی جس میں ایک شخص آگے مسافر سیٹ پر جب کہ ایک دوسرا پچھلی نشت پر بیٹھا تھا۔

گاڑی موڑ کاٹتے وقت بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے لگے درخت سے جاٹکرائی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے باعث میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو کےلیے فائر بریگیڈ حکام نے 4 گھنٹوں میں 32 ہزار گیلن پانی استعمال کیا کیوں گاڑی میں نصب بیٹریاں آگ بجھنے میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے) ایسے 23 حادثات کی چھان بین کر رہی ہے جن کے متعلق شک ہے یہ ٹیسلا کی خودکار گاڑیوں کو پیش آئے، جو کہ آٹو پائلٹ موڈ پر تھیں۔

Comments

- Advertisement -