اشتہار

کراچی : پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو فرار ہونے میں مدد کرنے والے 2 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے ڈیفنس فیز 5میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو فرار ہونے میں مدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5میں پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات میں مختلف مقامات سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

حراست میں لئے گئے دونوں افراد ملزم خرم نثار کے دوست ہیں ، زیر حراست افراد نے مبینہ طور پر ملزم فرار کرانے میں سہولت کاری کی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحرست ایک ملزم نے فرار ملزم خرم کی گاڑی تبدیل کرائی، خرم نثارکو فرار ہونے کے لیے کار فراہم کی۔

حکام نے کہا کہ دوسرے زیرحراست شخص سے ملزم خرم نثار نے فون پر رابطہ کیا تھا، پولیس کی جانب سے دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم خرم نثار غیرملکی ائیر لائن کے ذریعے سوئیڈن پہنچا۔

سابق ڈپٹی کمشنر کا بیٹا ملزم خرم نثار غیرملکی ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے فرار ہوا، ملزم نے سفر کیلئے سوئیڈن کا پاسپورٹ استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں