برلن : جرمنی میں فضائی حادثات کی تفتیش کرنے والے وفاقی ادارے (بی ایف یو) نے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایئر نمیبیا اور کوریئن ایئر کے ہوائی جہازوں کو آپس میں معمولی سی ٹکر کے بعد ہلکا سا نقصان پہنچا، فضائی حادثات کی تفتیش کے وفاقی ادارے(بی ایف یو)نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
اس ادارے کے مطابق تمام تر تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور جمع ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔
فرینکفرٹ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بتایاکہ کوریئن ایئر کا بوئنگ 777 ایئر نمیبیا کے ایئر بس طیارے سے ٹکرا گیا تاہم یہ ٹکر بہت زور دار نہیں تھی اور طیاروں کو معمولی سا ہی نقصان ہوا۔
امریکی فضائیہ کا ایف 16 جرمنی میں گر کر تباہ
اس سے قبل جرمنی کےمغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا تھا کیونکہ وہ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے باعث وہ زندہ بچ گیا۔