تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نیویارک، فائرنگ سے دوپولیس اہلکارجاں بحق

نیویارک : امریکہ کے شہر بوسٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں،فائرنگ کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق بوسٹن میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اوربآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے پولیس اہلکار جانبر نہ ہو سکے،اسپتال انتظامیہ نے دونوں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حعاست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک اہلکاروں پرفائرنگ کی اصل وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے تا ہم ابتدائی تفتیش سے یہ بات ظاہر ہوجاتی ہے کہ دہشت گردوں کا نشانہ پولیس اہلکار ہی تھے،دہشت گردوں نے کسی اورشخص یا جگہ کو نشانی نہیں بنایا۔

پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کرنے کے بعد عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کرلیے ہیں جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش جاری ہے۔

 

Comments

- Advertisement -