روس کے تیل سے بھرے 2 بحری جہاز کھلے سمندر آبنائے کرچ میں سمندری طوفان کی زد میں آکر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ٹینکر دوحصوں میں تقسیم ہوگیا اور اس سے تیل کا رساؤ جاری ہے۔
روسی حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ ٹینکر پر موجود 12 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دوسرے ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس پر 14 افراد سوار ہیں، دونوں ٹینکروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 200 ٹن تیل موجود تھا۔
دوسری جانب فرانس کے جزیرے مایوٹے میں آنے والے خطرناک سمندری طوفان نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 11 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 220 کلومیٹر تیز چلنے والی ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، سرکاری عمارتوں، اسپتال، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
فرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جاسکتا جبکہ مقامی حکام نے طوفان سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
شام کی نئی عبوری انتظامیہ کا فضائی حدود کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ
رپورٹس کے مطابق طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، طوفان کا رخ زمبابوے اور ملاوی کی طرف ہوگیا۔