تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غیرملکی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر دو سعودی گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی شہری کو برساتی نالے میں دھکا دینے والے دو سعودی قانون کے شکنجے میں آگئے، پولیس نے گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار دونوں سعودی شہریوں نے ایک غیرملکی کو برساتی نالے میں دھکا دیا تھا اور مظلوم شہری کی ویڈیو بھی بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے انسانیت سوز سلوک میں ملوث دونوں شہریوں کی شناخت کی اور گرفتار کرکے قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی عرب میں جعلی چیک سے خریداری کرنیوالا گروہ گرفتار

ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دہرے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ مذکورہ غیرملکی کو جنگل میں برساتی نالے میں پھینکا گیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -