تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برطانیہ میں فائرنگ،2 خواتین ہلاک

لندن: برطانیہ کے شہر سوسیکس میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک ہوگئی، پولیس واقع میں ملوث افراد کوڈھونڈنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر سوسکیس میں بیکس ہل روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت کے اندردو خواتین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سوسیکس پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بیھج دیا تھا۔

سوسیکس پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ علاقہ مکین کی اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچے تو 32 اور 53 سال کی دو خواتین گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی، جن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ حادثے کے مقام پر ایک حاملہ خاتون سمیت دو خواتین اور بھی موجود تھی جنہیں حفاظت کے پیش نظر محفوظ جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سوسیکس پولیس کے مطابق واقع کے دو گھنٹے بعد ایک 35 سالہ شخص کو مرنے والی خواتین کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس سے برآمد ہونے والا اسلحہ تفتیشی افسران نے اپنے قبضے میں لے فورنسک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس کے ترجمان جیسن ٹنگلی کا کہنا تھا کہ ’32 اور 53 سالہ خواتین کو گولیاں مارکراتنی بے دردی سے قتل کرنا بہت المناک ہے، اور ہماری ہمدردی فائرنگ میں ہلاک ہونے والی متاثرہ خواتین کےاہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تاحال پولیس حادثے میں ملوث افراد کی تلاش میں ناکام رہی ہے لیکن ہم عینی شاہدوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی مدد کریں‘۔

پولیس افسران نے مزید بتایا کہ ’جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے وہ مقتول خواتین کو پہچانتا ہے‘۔

علاقہ مکینوں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور ساتھ پولیس کا ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ کی ہوائی نگرانی کے لیے موجود تھا، پولیس نے روڈ کو بند کر کے مقامی افراد کو تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔


برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی


 خیال رہے کہ برطانیہ میں پچلھے کچھ دنوں میں متعدد پُر تشدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ برطانوی شہر ناٹنگھم میں مسلمان خاتون طلبہ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد گذشتہ روش طلبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

یاد رہے کہ 10 مارچ کو بھی برطانوی شہر برامچ میں ایک شہری کو سر میں گولی مار کر شدید زخمی کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 7 مارچ کو لندن کے علاقے ٹویکن ہیم میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش جبکہ شوہر اور بیٹا ساحل سمندر پر مردہ حالت میں پائے گے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں 4 مارچ کو لندن میں ہی سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد دونوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -