ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ٹائپنگ کی غلطی، امریکی حساس فوجی معلومت روس کے اتحادی ملک کو ملتی رہیں!

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی حساس فوجی معلومات چھوٹی سی ٹائپنگ کی غلطی کے باعث 10 سالوں سے مالی پہنچتی رہیں، امریکی حکام اس سے قطعی بے خبر رہے۔

لاکھوں کے حساب سے امریکی افواج کی حساس ای میلز غلطی سے مالی کو بھیجی جاتی رہیں اور یہ سارا کچھ ایک چھوٹی سی ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے ہوا، دلچسپ بات یہ ہے کہ مالی ایک مغربی امریکی ملک اور روس کا اتحادی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق لیک ہونے والی ای میلز میں کافی حساس معلومات موجود ہیں جن میں اعلیٰ حکام کی سفارتی دستاویزات، ٹیکس ریٹرنز، پاس ورڈ، طبی ریکارڈ اور سفری تفصیلات بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ایک فاش غلطی اس پریشان کن صورتحال کا سبب بنی، ہوا کچھ یوں کہ امریکی فوج ’’MIL‘‘ ڈومین کا استعمال کرتی ہے، ای میلز ارسال کرنے کے دوران غلطی سے انگلش کا حرف ’’ I‘‘ چوک گیا اور تمام ای میلز کی معلومات ’’ML‘‘ ڈومین پر ارسال ہوتی رہیں۔

اس سال کے شروع میں بھجی جانے والی ایک ای میل میں امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل جیمز میک کون ویلی کے دورہ انڈونیشیا کے حوالے سے معلومات بھی ارسال کردی گئی تھیں۔

پینٹاگون کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مذکورہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرلیے گئے ہیں، پچھلے مہینے جوہانز نامی ڈچ شخص نے امریکی حکام کو خط کے ذریعے اس مسئلے سے آگاہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں