جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

یو اے ای: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عجمان کے علاقے مصفوت میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ یہ حادثہ حتا شہر سے واپسی پر پیش آیا۔ جب ایک فور وہیلر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

عجمان پولیس کے مطابق آپریشن روم کو اطلاع ملی کہ الوطن اسٹریٹ پر خطرناک ٹریفک پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

- Advertisement -

افسوسناک واقعے میں اماراتی ڈرائیور، اس کی بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بھتیجی موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ دو بچیاں زخمی ہوئیں جنہیں شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

متاثرہ خاندان سیاحتی شہر حتا میں نئے سال کی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس ابوظہبی جا رہا تھا۔ حادثہ ڈرائیور کے سڑک سے نظر ہٹنے کے باعث رونما ہوا۔

واضح رہے کہ مسفوت عجمان کا ایک پہاڑی علاقہ ہے جو حتا کے قریب واقع ہے۔ الوطن روڈ دونوں علاقوں کے درمیان نقل و حمل کے رابطے کا کام کرتی ہے۔

ویڈیو: تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم؛ ہلاکتیں

عجمان پولیس کی جانب سے تمام ڈرائیوروں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں، رفتار کی حد پر عمل کریں، اور گاڑی چلاتے وقت پوری توجہ گاڑی چلانے پر دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں