نئے سال کی آمد پر متحدہ عرب امارات میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 بروز بدھ متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عام تعطیل ہو گی۔
آئندہ سال کے دوران یہ ملک میں پہلی عام تعطیل ہوگی۔ یہ فیصلہ اس سال کے شروع میں جاری ہونے والی چھٹیوں کی ملک کی سرکاری فہرست کے مطابق ہے۔
شہری 2025 میں عام تعطیلات کے طور پر 13 دن تک کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے جاری کردہ ایک قرارداد کے مطابق، اگلے سال اسلامی تہوار عیدالفطر کی تعطیلات قدرے مختلف ہوں گی۔
علاوہ ازیں دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (DGHR) ڈپارٹمنٹ نے نئے سال کے موقع پر دبئی کے سرکاری محکموں کے لیے یکم جنوری 2025 کو سرکاری تعطیل کے طور پر اعلان کیا ہے۔
2 جنوری 2025 کو سرکاری کام معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائے گا۔