اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’یو اے ای نے پاکستان کے مزید 2 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ماہر عدنان پراچہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کے مزید 2 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں عدنان پراچہ نے وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی شہروں پر وزٹ ویزے کی پابندی کا معاملہ یو اے ای حکومت کے ساتھ اٹھائیں، کیوں کہ اس پابندی سے نہ صرف کاروباری طبقہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ فیملیز بھی ٹور پر نہیں جا پا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یو اے ای حکومت نے پہلے پاکستان کے 12 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کی تھی، پھر یہ تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی، اب یو اے ای حکومت نے پاکستان کے مجموعی طور پر 24 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

- Advertisement -

عدنان پراچہ نے کہا اب پاکستان کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد یو اے ای وزٹ ویزے پر نہیں جا سکتے، ان شہروں کے بزنس مین بھی وزٹ ویزے پر نہیں جا سکتے۔

ان شہروں میں ایبٹ آباد، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، خوشاب، مظفر گڑھ، سرگودھا، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان، قصور، خرم ایجنسی، نواب شاہ، شیخوپورہ، باجوڑ ایجنسی، ہنگو، کوہاٹ، لاڑکانہ، پارہ چنار، اسکردو، چکوال، ہنزہ، کوٹلی، مھمند ایجنسی، ساہیوال اور سکھر شامل ہیں۔

عدنان پراچہ نے کہا کہ اس پابندی کی بنیادی وجہ غیر لائسنس یافتہ ایجنٹس مافیا کی جانب سے غلط بیانی کر کے لوگوں کو وزٹ ویزے پر یو اے ای بھجنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایجنٹس مافیا نے وزٹ ویزے کے نام پر نوکری کا جھانسا دے کر کچھ لوگ یو اے ای بھیجے تھے، لیکن نوکری نہ ملنے پر یو اے ای جانے والے افراد بھیک مانگنے اور دیگر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں