اشتہار

اماراتی ملازمین کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں 53 فی صد ملازمین نے رواں سال تنخواہ میں اضافے کی امید ظاہر کی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق کے مطابق یو اے ای میں ملازمین 2023 میں تنخواہ میں دوہرے ہندسے میں اضافے کی توقع کر سکتے ہیں، کیوں کہ لیبر مارکیٹ کو مناسب امیدواروں کی کمی کا سامنا ہے۔

ہیومن ریسورس اور ریکروٹمنٹ انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہنر مند کارکنوں کی کمی کی وجہ سے غیر فعال ملازمین (جو پہلے سے ملازم ہیں) 2022 کے آخر میں (سال کے اوائل کی نسبت) تقریباً دوگنی تنخوا کا مطالبہ کر رہے تھے۔

- Advertisement -

ادھر مشرق وسطیٰ میں ملازمتوں کے حوالے سے سب سے بڑی ویب سائٹ ’بیت کوم‘ نے مارکیٹ ریسرچ کے ماہر ادارے ’یوگوف‘ کے تعاون سے ایک سروے رپورٹ تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 53 فی صد پروفیشنلز نے 2023 کے دوران تنخواہوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

سروے میں امارات میں 10 پروفیشنلز میں سے 7 نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سال رواں کے دوران تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، جب کہ 53 فی صد نے تنخواہوں میں اضافے کی امید ظاہر کی، دو تہائی افراد کا کہنا تھا کہ وہ سو فی صد لگی بندھی تنخواہ کو ترجیح دیتے ہیں۔

61 فی صد کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال کے دوران اپنے ہی شعبے میں زیادہ بہتر ملازمت کی تلاش پر توجہ دیں گے، جب کہ 43 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شعبے سے ہٹ کر ملازمت کی تلاش کی کوشش کریں گے۔

دو تہائی کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے وطن کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات میں معیار زندگی زیادہ اچھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں