تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ابوظہبی: حکومت نے غیر قانونی ملازمین کو ملک چھوڑنے کے لیے مہلت دے دی

ابو ظہبی : حکومت نے ویزے کی مدت ختم ہونے والے ملازمین اور غیر قانونی تارکین وطن کو 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن اور ملازمت کی غرض سے یو اے ای آنے والے افراد جن کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوگئی ہے، انہیں حکومت نے ویزے سے استثنا دینے کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن اور جن کے ویزے کی تاریخ ختم ہوگئی ہو، انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک رضا کارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو افراد 31 اکتوبر تک ملک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں گے حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے استثنا میں صرف وہ افراد شامل ہیں جن کے خلاف عدالت میں کوئی مقدمہ نہ چل رہا ہو یا وہ حکومت کی کالعدم افراد کی فہرست میں نہ ہو۔ البتہ وہ افراد جو ملازمت کی غرض سے یو اے ای گئے تھے انہیں 6 ماہ کا ویزا بھی دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی آبادی 91 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے، جس میں 63 لاکھ افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے، جبکہ ان 63 لاکھ افراد میں بھی پاکستانی، بنگلادیشی، اور بھارتیی اکثریت میں ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -