تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یواے ای: عوامی مقامات پر کھڑی گندی گاڑیاں ملیں تو۔۔۔۔۔۔۔ اہم اعلان کردیا گیا

ابوظبی: ابوظبی میں سڑکوں پر کھڑی گرد سے اٹی متروکہ کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے۔

ابوظبی بلدیہ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ وارننگ میں کہا گیا کہ اگر کوئی گاڑی عوامی مقامات پر طویل عرصے کے لئے کھڑی پائی گئی تو گاڑی ضبط کرلی جائے گی اور مالک پر تین ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بلدیہ کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کے بعد ایسی گاڑیوں پر تین دن کی وارننگ کا اسٹیکر چسپاں کیا جائے گا، اس دوران کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو پھر گاڑی وہاں سے اٹھالی جائے گی۔

حکام کے مطابق اگرچہ گاڑی ضبط ہونے پر جرمانہ تین ہزار درہم ہے لیکن اگر مالک گاڑی کے ضبط ہونے کے تیس دنوں کے اندر اندر جرمانہ ادا کردیتا ہے تو اس سے پندرہ سو درہم جرمانہ لیا جائے گا۔

اس مہم کا مقصد شہریوں اور رہائیشیوں کو احساس دلانا ہے کہ عوامی مقامات پر طویل عرصے کھڑی گاڑیاں ان کے ماحول کو کیسے متاثر کرتی ہیں؟ اور یہ مہم گاڑیووں کے مالکان کو سکھاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو اچھی حالت میں کیسے رکھ سکتے ہیں؟

بلدیہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں متروکہ گاڑیاں ملی ہیں ان میں سے متعدد گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -