تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی میں سیاحت کے لیے نئی ویزہ پالیسی متعارف

دبئی: متحدہ عرب امارات نے نئی سیاحتی ویزہ پالیسی متعارف کرادی ہے جس کے تحت دبئی کا سفر کرنے والوں کو اپنے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی ویزہ فیس نہیں دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ویزہ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس میں نہ صرف یہ کم عمر بچے ویزہ فیس سے مستثنیٰ ہوں گے بلکہ ٹرانسٹ کے سیاح بھی اب اڑتالیس گھنٹے بغیر کسی ویزہ فیس کے دبئی میں گزار سکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے مطابق ویزہ فیس سے استثنا ہر سال 15 جولائی سے ستمبر کی 15 تک جاری رہے گا اور اس کا مقصد سیاحت کے موسم میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ دبئی کی جانب راغب کرنا ہے۔

ٹریول ایجنٹس نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے موسمِ گرما میں سیاحت کو فروغ ملے گا اورٹرانسٹ کے مسافروں کو بھی سہولیات میسر آئیں گی۔؎

یاد رہے کہ دبئی کے 14 دن کے ایکسپریس ٹورسٹ ویزہ کی فیس 497 درہم فی کس ہے جبکہ تین دن کے ملٹری انٹری ویزہ کی قیمت 917 درہم ہے اگر سیاح نے اسے آن لائن خریدا ہے۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق سب سے زیادہ مقبول 90 ن کا ملٹی انٹری ویزہ ہے جس کی قیمت 945 درہم ہے۔

ایک خاندان ( میاں ، بیوی اور دو بچے) کے لیے ویزہ کی قیمت 3،780 درہم ہے تاہم استثنیٰ کےبعد سیاحت کے لیے آنے والے خاندانوں کو محض 1890 درہم ادا کرنے ہوں گے اور اس کے سیاحت پر خاطر خواہ اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں دبئی ایئر پورٹ کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کی تعداد تین کروڑ اٹھائیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، دبئی کو دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ کا درجہ حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -