پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

یو اے ای : عرب تاریخ کے پہلے نیو کلیئر پاور کی تکمیل

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کا اوّلین جوہری برقی پلانٹ مکمل کرلیا، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بارکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کی تکمیل اور تجارتی آپریشنز کے آغاز کو سراہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو عرب دنیا کے اولین جوہری برقی پلانٹ کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے اسے "نہایت اہم قدم” قرار دیا ہے۔

سرکاری ملکیتی امارات جوہری توانائی کارپوریشن (ای این ای سی) نے ایک بیان میں کہا کہ ابو ظہبی کا بارکہ جوہری برقی پلانٹ اپنے چوتھے اور آخری ری ایکٹر کے کمرشل آپریشن میں داخل ہونے کے بعد سالانہ 40 ٹیرا واٹ گھنٹے بجلی پیدا کرے گا۔

- Advertisement -

ای این ای سی نے کہا یہ خلیجی ریاست کی بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد پیدا کرے گا جہاں ایئر کنڈیشننگ ہر جگہ موجود ہے، یہ تقریباً نیوزی لینڈ کی سالانہ استعمال کے برابر ہے۔

ای این ای سی نے کہا کہ یہ اسٹیشن دنیا کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) سمیت ایمریٹس سٹیل اور ایمریٹس گلوبل ایلومینیم کو بجلی فراہم کرے گا۔

بارکہ نے 2020 میں اس وقت کام کا آغاز کیا جب اس کے چار ری ایکٹرز میں سے پہلے نے کام شروع کیا تھا۔

دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے بھی کہا ہے کہ وہ جوہری ری ایکٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے بارکہ کی تکمیل کو "کاربن کے صفر اخراج کی طرف سفر میں ایک اہم قدم” قرار دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہم آج اور کل اپنی قوم اور اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے توانائی کے تحفظ اور پائیداری کو ترجیح دیتے رہیں گے۔”

سات امارات بشمول دارالحکومت ابوظہبی اور اقتصادی مرکز دبئی پر مشتمل متحدہ عرب امارات اوپیک کارٹیل میں تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں