ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ماہ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ماہ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم جنوری سے سپر 98 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.77 درہم سے کم کرکے 2.65 درہم کردی گئی ہے۔
اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 2.53 مقرر کی گئی ہے جو گزشتہ ماہ 2.66 درہم فی لیٹر تھی۔
علاوہ ازیں ای پلس پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.58 سے کم کرکے 2.46 درہم کردی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی معمولی کمی گئی ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت دسمبر میں 2.77 درہم تھی جسے کم کرکے 2.56 درہم کردیا گیا ہے۔
#Drop in #fuel prices for January 2022.#UAE_BARQ_EN pic.twitter.com/GmmgFeseuA
— UAE BARQ (@UAE_BARQ_EN) December 28, 2021