تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یو اے ای کا نیا رہائشی ویزہ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

یو اے ای نے ملک کا ریزیڈنسی ویزا حاصل کرنے کے لئے مرحلہ وار گائیڈ لائن جاری کردی ہے اور جبکہ ویزہ اسٹیمپنگ کا عمل ختم کردیاگیاہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کون رہائشی ویزہ ہولڈر بن سکتا ہے؟ وہ غیر ملکی متحدہ عرب امارات میں بطور رہائشی رہ سکتے ہیں جو درج ذیل شرائط پر پورا اترتے ہیں۔

ملک میں کسی بھی کمپنی میں ملازم ہوں، اس صورت میں کمپنی اقامتی ویزے کواپلائی کرے گی اور اسپانسر کرے گی۔

یو اے ای میں کاروباری افراد خود سے یہ عمل شروع کرسکتے ہیں اور اپنی کمپنی کے رجسٹرڈ نام کی کفالت کے تحت اپنے ویزے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارت میں پراپرٹی خریدنے والا شہریت کا حق رکھتا ہے اس صورت میں پراپرٹی ڈولپر مالک کے رہائشی کو ویزا اسپانسر کرے گا۔

یو اے ای کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہو اس صورت میں یونیورسٹی تعلیمی ادارے کے نام سے ویزے کو اپلائی کرے گی اور اسپانسر کرے گی۔

زیر کفالت افراد جیسے بچے، والدین، نوکرانی اور دیگر رشتے دار

حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اب پاسپورٹ پر رہائشی ویزہ کی ضرورت نہیں آپ کی اماراتی آئی ڈی ہی آپ کا ویزہ ہے اور رہائشی ویزہ پاسپورٹ اسٹامپ کی پاسپورٹ پر ضرورت ہی نہیں ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گیارہ اپریل سے اماراتی آئی ڈی اور ویزے کی درخواست دینے کے عمل کو یکجا کردیا گیا ہے خواہ آپ نئی آئی ڈی بنارہے ہیں یا پرانی کی تجدید کررہے ہیں۔

اس سے قبل پاسپورٹ پر گلابی رنگ کا ویزا سٹیکر بنیاد رہائشی دستاویز کے طور پر کام کرتا تھا اور رہائشی ثبوت کی ضرورت کے لئے مختلف خدمات کے لئے فوٹو کاپیاں جمع کرانے پڑتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -