جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ،بھارتی آرمی چیف اوروزیر داخلہ امیت کی گرفتاری کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : لا فرم اسٹوک وائٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم پر بھارتی آرمی چیف اوروزیر داخلہ امیت شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بین الاقوامی تنظیمیں بھی بول پڑیں، لندن میں لا فرم اسٹوک وائٹ نے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں،شہریوں پرتشدد،اغوا ،قتل کیا، تشدد،اغوا ،قتل جنرل نروانے اورامیت شاہ کی سربراہی میں ہورہاہے، 2020 اور2021 میں پیش واقعات میں 2000 سے زائد اموات ہوئیں۔

- Advertisement -

درخواست میں 8 اعلیٰ بھارتی فوجی حکام پر جنگی جرائم اور تشدد کےبراہ راست ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم ،تشدد کےناقابل تردید ثبوت ہیں۔

اسٹوک وائٹ کا کہنا تھا کہ لندن پولیس میں درخواست "عالمی دائرہ اختیارکے اصول کے تحت جمع کرائی گئی ،عالمی دائرہ اختیارجرائم کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ چلانے کا اختیار دیتا ہے۔

پولیس کو درخواست پر اسٹوک وائٹ کے بین الاقوامی قانون کے ڈائریکٹر نے کہا کہ امید ہے برطانوی پولیس تحقیقات اورمتعلقہ افراد کو گرفتار کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں