تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانیوں کو ملازمت حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

مانچسٹر: برطانوی وزیر برائے خارجہ امور افضل خان نے برطانیہ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو بڑی خوش خبری سنادی۔

برطانیہ کے وزیر برائے خارجہ اینڈ کامن ویلتھ افضل خان نے نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ میں این ایچ ایس میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز کی نوکریاں دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ہزاروں نوکریاں موجود ہیں، پاکستانی شہری نئی پالیسی کے تحت برطانیہ کا ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ افضل خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نئی ویزہ پالیسی ہنر مند افراد کے لیے مفید ہے لہذا تمام پاکستانی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے،  پاکستان کی سمت مثبت ہے جس کے بہت جلد اچھے اثرات آنا شروع ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی، ہنر مند افراد کے لیے اہم فیصلہ

افضل خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا جو قابل ستائش ہے ، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہم بھرپور تعاون کریں گے، چند ماہ میں برطانیہ میں پاکستان ٹریڈ کانفرنس ہونے جا رہی ہے، جس کی کامیابی کا مشن ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بہت خوشی ہے، پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار ہے اور  اُس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں