اشتہار

برطانیہ میں تیل بحران، آرمی مدد کو پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی حکومت نے ملک میں جاری تیل کے شدید بحران پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد طلب کر لی۔

برطانیہ میں پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، پیٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں ‏ان کی بے بسی کا کھلا اظہار ہے۔

وزیرتجارت کوارسی کوارٹنگ کا کہنا ہے کہ بحران میں بتدریج کمی آرہی ہے اور آئندہ چنددن میں فوجی جوان تیل ‏سپلائی شروع کردیں گے۔

- Advertisement -

ڈیپارٹمنٹ آف بزنس کے مطابق وزارت دفاع نے 300فوجی ڈرائیور سپلائی کیلئے تیار کر دیئے ایمرجنسی کیلئے ‏رکھے 80 ٹینکرز استعمال کر سکتے ہیں۔

میئرلندن صادق خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور اساتذہ سمیت ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر تیل مہیاکیاجائے۔ ‏

متعدپٹرول اسٹیشنز پر 30پاؤنڈز سے زیادہ تیل نہیں دیا جا رہا تیل کابحران ٹینکرز ڈرائیورز کی کمی کی وجہ سے ‏شروع ہوا ہے۔

برطانیہ میں پیٹرول بحران : سوشل میڈیا پر خاتون نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پیٹرول پمپوں پر گزشتہ چند روز سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں ‏دکھائی دے رہی ہیں جب کہ لوگوں نے آنے والے دنوں میں پیٹرول نہ ملنے کے خدشات کی وجہ سے اپنی ‏ضروریات سے زیادہ پیٹرول خریدنا بھی شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے وزرا مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی ‏کمی نہیں ہے اور صرف وقتی طور پر پیٹرول پمپوں تک تیل کی ترسیل ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے ‏متاثر ہو رہی ہے جو جلد معمول پر آجائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایندھن کے بحران نے ایک بڑے سیاسی بحران کو بھی جنم دیتا دکھائی دے ‏رہا ہے جب کہ وزیراعظم پر دباؤ ہے کہ وہ اس سلسلے میں قوم سے خطاب کریں۔

رپورٹس کے مطابق حالات کی سنگینی کا نتیجہ ہے کہ دو افراد کو ایک دوسرے کو لاتیں اور گھونسے مارتے ہوئے ‏بھی دیکھا گیا ہے جب کہ منرل واٹر کی بوتلوں کو پیٹرول سے بھرتے بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ ایک جگہ سے چاقو ‏بردار کی وڈیو بھی منظر عام پرآئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں