بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

ایرانی حملے کے دوران برطانوی جنگی طیارے کیا کر رہے تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کا کہنا ہے کہ کل رات اس کے لڑاکا طیاروں نے وسیع تباہی روکنے میں کردار ادا کیا۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ اس کے دو لڑاکا طیاروں اور ایک فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے والے ٹینکر نے گزشتہ روز مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوششوں میں کردار ادا کیا۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے X پر کہا کہ "دو رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیاروں اور ایک وائجر نے فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے والے ٹینکر نے مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی کو روکنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا جس سے اسرائیل کی سلامتی کے لیے برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کی نوعیت کی وجہ سے انہوں نے کوئی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا لیکن انہوں نے وسیع تر ڈیٹرنس اور مزید کشیدگی کو روکنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر نے کہا کہ ایران جنگ میں نہ کودے اور جنگ کے دہانے سے دور رہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش ہے برطانیہ اسرائیل کےاپنےدفاع کےحق کی حمایت کرتا ہے۔

سفیر نے کہا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ہماری کوششیں تشددکی لہر کو کم کرنے پر مرکوز ہونی چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں