تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ میں‌ چوری کی انوکھی واردات

مانچسٹر: برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈلینڈر میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کو دیکھ کر مالک نے بھی سر پکڑ لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے ویسٹ برمویچ میں ایک روز قبل اپنی نوعیت کی منفرد چوری کی واردات ہوئیں جہاں نامعلوم چور انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی گاڑی کے دروازے، اگلی نشستیں، ٹائرز اور بونٹ اتار کر لے گئے۔

چوروں نے گھر کے باہر کھڑی مرسیڈیز گاڑی کی تقریباً چیزیں نکالیں، اس دوران  حیران کن طور پر گاڑی میں لگا الارم بجا اور نہ ہی گھر کے پالتوں کتوں کو مشکوک حرکات کا اندازہ ہوسکا۔

ماہر چور گھر کے باہر لگے کیمروں کو بھی دھوکا دے گئے اور جاتے وقت گاڑی کو اینٹوں پر کھڑا کر کے فرار ہوئے۔ مالک جب صبح گھر سے باہر نکلے تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

متاثرہ شخص نے متعلقہ تھانے میں چوری کی واردات کی رپورٹ درج کروادی جنہیں پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد از جلد چوروں کا سراغ لگا کر سامان برآمد کرلے گی۔

مالک نے بتایا کہ عام طور پر جب گاڑی کو کوئی ہاتھ لگاتا تھا تو الارم فوراً بج جاتا تھا جبکہ گھر کے باہر اگر کوئی مشکوک حرکت ہوتی یا کوئی اجنبی شخص گاڑی کو ہاتھ لگاتا تھا تو کتے اُس پر بھونکنا شروع کردیتے تھے مگر اُس رات ایسا کچھ نہیں ہوا جبکہ کیمرا چیک کیا تو وہ کا منہ بھی دوسری طرف تھا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں