تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’روس داعش سے بھی بدتر‘ یوکرینی فوجی کا سرقلم

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے بعد یوکرین کے حکام نے روسی افواج کے اس عمل کی مذمت کی ہے جس میں ایک یوکرینی قیدی کا چاقو سے سر قلم کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے مصدقہ ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس شخص ایک ایسے شخص کا سر قلم کرتا ہے جو یوکرین کے فوجیوں کے زیر استعمال پیلے بازو کا بینڈ پہنا ہوا ہے۔

ویڈیو بہت زیادہ دھندلی ہے اور اس میں شروع میں ایک آواز ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حملہ کے وقت مقتول زندہ تھا۔

کریملن نے اس ویڈیو کو "خوفناک” قرار دیا اور کہا کہ اس کی صداقت کو جانچنے کی ضرورت ہے۔ ماسکو ماضی میں اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے تنازع کے دوران مظالم ڈھائے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا کہ ایک ایسی چیز ہے جسے دنیا میں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا یہ درندے کتنی آسانی سے مار ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ بھی بھولنے والے نہیں ہیں نہ ہم قاتلوں کو معاف کرنے والے ہیں ہر چیز کی قانونی ذمہ داری ہوگی ہم دہشت گردی کی شکست ضرور دیں گے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اس ویڈیو کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس داعش سے بھی بدتر ہے۔

Comments

- Advertisement -