تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یوکرین کی بحری فوج مکمل طور پر ختم کردی گئی، روس کا دعویٰ

ماسکو : روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے اس خصوصی آپریشن میں یوکرائنی افواج کے ناقابل تلافی نقصان کے طور پر 14,000 سے زیادہ فوجی مارے گئے ہیں۔

ترجمان روسی وزارت دفاع کے مطابق مجموعی نقصان کی تعداد تقریباً 30,000 فوجیوں اور افسروں، یا پوری مسلح افواج کے اہلکاروں کا تقریباً 11.5 فیصد ہے۔

روسی جنرل نے جاری بیان میں بتایا کہ اس آپریشن میں یوکرین کی فضائی قوت اور فضائی دفاعی نظام تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جب کہ یوکرین کی بحریہ اب موجود نہیں ہے، روڈزکوئے24 کے مطابق تمام زمینی افواج کی تشکیل کو “اہم نقصانات” کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناء یوکرین کے پاس کوئی منظم ذخائر نہیں ہیں، جو اسے مناسب تربیت نہ رکھنے والے علاقائی دفاعی یونٹوں کو متحرک کرنے کے ذریعے نقصانات کا ازالہ کرسکے۔

یوکرین نے اپنی جنگی گاڑیوں کا ایک اہم حصہ بھی کھو دیا ہے، تمام ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا ٪65.7 فیصد تمام فیلڈ آرٹلری اور مارٹر کا ٪42.8 فیصد تمام متعدد لانچ راکٹ سسٹمز کا فیصد 30.5 اور ایس-300 اور بُک-ایم ون میزائل کا فیصد82 فضائی دفاعی نظام ٹوچکا۔یو ٹیکٹیکل میزائل سسٹمز میں سے کل 85فیصد کو ختم کردیا گیا۔

مزید برآں یوکرین کے اب تک تین چوتھائی فوجی طیارے اور اس کے نصف ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے ہیں۔36 بائریکٹر ٹی بی-ٹو ڈرونز میں سے صرف ایک باقی ہے۔

روسی افواج نے یوکرائن کی16 اہم فوجی فضائی پٹیوں پر حملے کیے اور39 اسٹوریج ڈپو اور اسلحہ خانے کو تباہ کر دیا گیا، جس میں 70 فیصد فوجی گاڑیاں، سازوسامان اور ایندھن کے دخائر کے ساتھ ساتھ جہاں ایک ملین ٹن سے زیادہ گولہ بارود محفوظ تھا اسے بھی روسی فوج نے نشانہ بنایا۔

ترجمان روسی وزارت دفاع کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیاروں نے30 اہم فوجی صنعتی کمپلیکس فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -