تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

افغانستان میں یوکرینی ہوائی جہاز ہائی جیک، نائب وزیر خارجہ کی تصدیق

کیف : افغانستان میں یوکرین کا مسافر بردار طیارہ ہائی جیک کرلیا گیا، یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے طیارہ ہائی جیک ہونے کی تصدیق کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کا ہائی جیک کیا جانے والا طیارہ افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو لینے کےلیے افغان دارالحکومت کابل پہنچا تھا۔

نائب وزیر خارجہ یوگینی ینن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر بردار طیارہ مسلح افراد نے اتوار کے روز ہائی جیک کیا اور ہوائی جہاز کا رُخ ایران کی جانب موڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی جیک کیے گئے طیارے میں یوکرینی شہریوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے افراد بھی موجود ہیں، نائب وزیر خارجہ یہ نہیں بتایا کہ ہوائی جہاز اب کس حالت میں ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے یوکرینی طیارے کے ہائی جیک ہونے کی تردید کی ہے۔

ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے کہا کہ کل رات یوکرینی طیارہ ایرانی شہر مشہد مقدس میں ایندھن بھرنے کی غرض سے اترا اور ایندھن بھرنے کے بعد فوری طور پر کیف کےلیے روانہ ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -