تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ، ایک دن میں کرونا وائرس سے 400 اموات

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 400 ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے برطانیہ میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات 400 ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1789 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں انتقال کرجانے والے تمام مریضوں کی عمریں 19 سے 98 برس کے درمیان تھیں۔

برطانیہ میں گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث 180 افراد انتقال کرگئے تھے جبکہ اتوار کے روز مرنے والوں کی تعداد 209 ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں غیرملکی طبی عملے کے ویزوں میں توسیع

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 200 ہوگئی ہے اور اموات 40 ہزار 633 ہوگئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 333 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 750 ہوگئی ہے اور وائرس سے 3 ہزار 402 افراد ہلاک ہوگئے۔

اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 12 ہزار 428 سے تجاوز کرگئی ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 792 ہے، اسپین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار 417 ہوگئی، اسپین میں اموات کی تعداد 8 ہزار 189 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -