تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں’سپرہیروز‘کی کہکشاں سج گئی

کراچی میں الٹی میٹ کامک کون 2018 کا انعقاد کیا گیا جس میں ہالی وڈ کی کامک سیریز پر بننے والے کارٹون اور فلموں کے مداحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ کراچی کے ایک بینکوئٹ ہال میں’الٹی میٹ کامک کون 2018‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کامک سیریز، سپر ہیرو فلمز، کارٹون اور اینی میٹڈ سیریز کے مداح کثیر تعداد میں شریک تھے‘ شرکت کرنے والوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان طلبہ و طالبات کی تھی ‘ تاہم ہر عمر کے افراد اس محفل میں نظرآئے۔

کامک فلموں کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کامک کرداروں کے روپ دھار رکھے تھے تاہم بیٹ مین کاجوکر ، ہارلے کوئین، پاور پف گرلز کا ’ہِم‘، ہیری پورٹر، کونجیورنگ نن اور ٹومپ ریڈر کی لارا کرافٹ کا روپ دھارنے والے کوز پلیئر ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کی توجہ کا خصوصی مرکز رہے۔

ایونٹ میں ڈی سی کامکس اورمارول کامکس میوزیم، اسٹاروار، ہیری پورٹر اورگیم آف تھرون کے آؤٹ لیٹ بھی تشکیل دیے گئے تھے جہاں ان فرنچائز کے مداح تصاویر بناتے رہے‘ انتظامیہ کی جانب سے ایونٹ میں سپر ہیرو فیشن شو کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ کمسن بچوں نے بھی اپنی پسندیدہ کرداروں کا روپ دھار کر ریمپ پر واک کی۔ تقریب میں شہروز سبزواری، اسد صدیقی اور معروف سابق کرکٹر جاوید میاں داد بھی شریک تھے۔

اس ایونٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت چہرہ ساری دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ، جس سے اقوامِ عالم کو یہ جانچنے میں مدد ملے گی کہ پاکستان کوئی بہت پسماندہ اور قدیم زمانے کا ملک نہیں بلکہ بھارت کی طرح یہاں کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -